ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جارحانہ ٹیکس کی بجائے پروگریسیو ٹیکس سسٹم قائم کرینگے: وزیر خزانہ مخدوم ہاشم

جارحانہ ٹیکس کی بجائے پروگریسیو ٹیکس سسٹم قائم کرینگے: وزیر خزانہ مخدوم ہاشم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت کی پنجاب ریونیو اتھارٹی آفس آمد،انہوں نے کہا  کہ اکتوبر میں بجٹ پیش کریں گے، جارحانہ ٹیکس نظام کی بجائے پروگریسیو ٹیکس سسٹم قائم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت نے پنجاب ریونیو اتھارٹی آفس کا دورہ کیا۔چیئرمین پی آر اے ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے وزیر خزانہ کو اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر خزانہ نے پی آراے کے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم اور انٹرن شپ پروگرام کو سراہا ۔اجلاس میں ممبر پی آراے جاوید احمد،زین العابدین ساہی،جواد احمد،ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر امان انور قدوائی ،ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
اس مو قع پر وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت نے کہا کہ جارحانہ ٹیکس نظام کی بجائے پروگریسیو ٹیکس سسٹم قائم کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر کے وسط میں بجٹ پیش کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer