(قذافی بٹ) صوبائی کابینہ خبردار ہوشیار، کپتان نے پی ٹی آئی کے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خفیہ مانیٹرینگ سیل بنا دیا۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا ءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، مانیٹرنگ سیل وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گا، مانیٹرنگ سیل کا سربراہ کون ہوگا اور کون مانیٹر کرے گا۔ سب کچھ صیغہ راز میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ سیل براہ راست وزیراعظم کو جوابدہ ہوگا۔ مانیٹرنگ سیل وزراء کی کارکردگی کے بارے میں ہر ماہ باقاعدہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گا۔ مانیٹرنگ ٹیم کے ممبران وزراء کی کارکردگی کو خفیہ طور پر مانیٹر کریں گے۔ وزراء کی خراب کارکردگی پر پہلے وارننگ دی جائے گی۔ کارکردگی درست نہ کرنے پر وزارت سے فارغ بھی کیا جائے گا۔