پی ٹی آئی کارکن غنڈہ گردی بند کریں: ڈپٹی مئیرمیاں طارق

03:30 PM, 30 Aug, 2018

محمد ساجد

فخرامام:سمن آباد زون میں لیگی کوآرڈینیٹر کے زیر استعمال دفتر پر پی ٹی آئی کارکنوں کے دھاوے کا معاملہ، سمن آباد زون کے دفتر میں ڈپٹی مئیرمیاں طارق اورچیئرمینوں سمیت بلدیاتی نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کارروائی نہ ہونے پر گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی مئیر نذیر احمد خان سواتی ،ڈپٹی میئر اعجاز حفیط ،مہر محمود سمیت دیگر زون کے چیئرمینوں نے کانفرنس میں شرکت کی، ڈپٹی مئیر سمن آباد زون میاں طارق کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے ورکرز نے زون کے دفتر کے تالے توڑ ے اور ہنگامہ کھڑا کیا ، پریس کانفرنس کا مقصد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے غنڈہ گردی پر احتجاج اور موقف پیش کرنا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن3بجے 13 نومبر 2018  

میاں طارق کا کہنا تھا کہ جو آنا چاہتے ہیں نوٹیفیکیشن لے کر قانونی طریقے سے آئیں انہیں ویلکم کریں گے،لیکن اس طرح کی بدمعاشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تحریک انصاف کی تبدیلی پہلے 10 دنوں میں ہی سب نے دیکھ لی ہے, ہم تھانے کچہری بھگتنا جانتے ہیں،میڈیا کے ذریعے ان کے خلاف کارروائی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ معاملہ ٹاون ہال لے کر جائیں گے اور گورنر ہاوس کے باہر احتجاج بھی کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں