بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے لیسکو افسران و ملازمین کی شامت آگئی

بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے لیسکو افسران و ملازمین کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو افسران و ملازمین نے  بائیو میٹرک سسٹم کو ناکام بنا دیا۔ کمپنی نے بائیو میٹرک پر حاضری نہ لگانے والے افسران و ملازمین کو وارننگ جاری کرتے ہوئے سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

سٹی 42 کے مطابق لیسکو میں افسران و ملازمین نے چار ماہ قبل حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم رائج کیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کرایا جا سکا۔ لیسکو ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران و ملازمین پر بائیومیٹرک پر حاضری لگانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ایڈمن ڈیپارٹمنٹ نے حاضری نہ لگانے والوں کو وارننگ اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری نہ لگانے والوں کیخلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔

کمپنی نے ہیڈکوارٹرز کی عمارت کی تمام منزلوں پر بائیومیٹرک سسٹم نصب کر رکھا ہے اس کے باوجود افسران و ملازمین حاضری لگانے سے گریزاں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer