لاہور بورڈ نے 8000 اساتذہ کامعاوضہ ہڑپ کر لیا

لاہور بورڈ نے 8000 اساتذہ کامعاوضہ ہڑپ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:نہم اوردہم کے پیپر چیک کرنے والے8000 ہیڈ ایگزمینراورسب ایگزمینرز رُل گئے، لاہور بورڈ نےاپریل میں اساتذہ سے پیپر چیک کرائے لیکن تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا، اساتذہ نے آئندہ سال بورڈ امتحان میں ڈیوٹیاں انجام نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نویں اوردسویں جماعت کے پرچے چیک کرنے والے اساتذہ معاوضہ لینے کیلئے ابھی تک منتظرہیں۔مذکورہ اساتذہ نے اپریل میں نہم ا ور دہم کے پیپر چیک کیے تھے ان اساتذہ میں 100 سے زائد پیپرسیٹرز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 4 ماہ گزر جانے کے باوجود لاہور بورڈ نے عملے کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے ابھی تک کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی۔ خیال رہے کہ لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا تھا۔

یونائٹیڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے چیئرمین طارق محمود کا کہنا تھا کہ لاہور بورڈ نے اساتذہ سے کام لیا مگر معاوضہ ادا نہیں کیا۔اساتذہ کام نہیں کریں گے تو بورڈ کا کام کیسے چلے گا۔ دوسری جانب کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا  کہ سسٹم آن لائن ہونے کی وجہ سے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ پیسے اساتذہ کے اکاونٹس میں بھیجوائے جائیں گے۔