تبدیلی کی دعویدار حکومت نے عوام پر پہلا مہنگائی بم گرا دیا

10:35 AM, 30 Aug, 2018

Sughra Afzal

(شاہد سپرا) وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی  عوام پر بجلی بم گرا دیا۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 39 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگے کرنے کی منظوری دیدی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 20نومبر 2018    

 تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں ہوگا۔ نیشنل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی تھی۔ تاہم نیپرا نے 39 پیسے فی یونٹ کے حساب سے قیمت بڑھانے کی منظوری دی ہے، صارفین سے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں