(شاہد سپرا) وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر بجلی بم گرا دیا۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 39 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگے کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں ہوگا۔ نیشنل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی تھی۔ تاہم نیپرا نے 39 پیسے فی یونٹ کے حساب سے قیمت بڑھانے کی منظوری دی ہے، صارفین سے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔