ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اللہ کے کرم سے پنجاب میں دہشت گردی کا خاتمہ ہے، رانا ثناء اللہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ  ہماری حکومت نے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا،  اللہ کے کرم سے پنجاب میں دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے اعزاز میں ٹھیکری والا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تعریب میں ن لیگی کارکنان اور ان کے اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تعریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2014 میں عمران خان نیازی نے دھرنا دیا، دھرنے کیوجہ سے چینی صدر کا دورہ ایک سال لیٹ ہوا۔ اس وقت بھی یہی کہتا تھا نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالوں گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک کی وجہ سے اس نے دھرنا ختم کیا۔اگلے ہی روز نواز شریف نے عمران خان سے رابطہ کیا۔نواز شریف نے عمران خان کو دہشتگردی کے معاملے میں ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ہماری حکومت نے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے طالبان کو واپس بلایا۔ اللہ کے کرم سے پنجاب میں دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ہم نے لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کیا۔ہماری حکومت میں بجلی کی پیداوار کو بڑھایا گیا کارخانے لگائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک کارخانے کا نام بتا دے جو لگایا گیا۔

واضح رہے کہ رانا عقیل خان ایڈووکیٹ کی جانب سے 74 ج۔ ب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Bilal Arshad

Content Writer