کراچی میں بارش، لاہوریئے کل تک انتظار کریں

Karachi, Rain, Met Office, Lahore, Punjab, Sindh, Arabian See, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: کراچی میں شہری آج موسلا دھار بارش کا لطف لے رہے ہیں اورر لاہور میں گزشتہ کئی روز ی طرح  آج بھی کڑاکے کی دھوپ پڑ رہی ہے، 

کراچی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح سےلیاری، بلدیہ ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ایسٹ، گارڈن ویسٹ، نشتر روڈ، رام سوامی، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار، اورنگی ٹاون، گلشن اقبال، لیاقت آباد اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس رہے ہیں۔ بارش کل پیر کے روز بھی خوب برسے گی تاہم پرسوں منگل کو بارش قدرے ہلکی ہو جائے گی.

کراچی اور نواحی علاقوں کے برعکس بحیرہ عرب کے بالکل نزدیک، دریائے سندھ کے کنارے واقعہ ٹھٹھہ شہر اور نواحی علاقوں میں  بارش تاحال شروع نہیں ہوئی تاہم آسمان پر بادل موجود ہیں جو کسی بھی وقت برس سکتے ہیں۔  بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تین روز سے اور اب کراچی میں بھی بارش بحیرہ عرب میں موجود مغربی ہواوں کے کم دباو والے سسٹم کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق یہ موسمیاتی سسٹم کراچی اور ٹھٹھہ سمیت سند کے بعژ علاقوں میں دو روز تک بارش برسا سکتا ہے۔ 

بْحیرہ عرب میں موجود بارش برسانے والے سسٹم کے اثرات بتدریج پھیل کر  ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں پہنچنے کی توقع ہے تاہم لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں ریجنل میٹ آفس کے مطابق آج کشمیر کے کشھ علاقوں  اور پنجاب کے کشمیر سے ملحقہ علاقوں مری، گلیات، اسلام آباد میں بادل آنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  کل لاہور اور پنجاب کے شمالی علاقوں کے شہری بادل اور تیز بارش کی کچھ توقع رکھ سکتے ہیں۔ جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کے کچھ علاقوں میں  کل تیز بارش کے ساتھ اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔