پرویز الہیٰ کے گھر پر پولیس کا دھاوا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم بیان آگیا

 پرویز الہیٰ کے گھر پر پولیس کا دھاوا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم بیان آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، میں مدینہ میں ہوں اور تمام تفصیلات حاصل کر رہا ہوں۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چودھری سالک حسین کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، میں مدینہ میں ہوں اور تمام تفصیلات حاصل کر رہا ہوں۔ یہ جان کر افسوس ہوا کہ ٹیم چودھری پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے گئی لیکن چودھری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا  ۔

گزشتہ روزچودھری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے دوران سالک حسین زخمی ہوئے تھے، پولیس نے سالک حسین کے گھرانے کا دروازہ بھی توڑنے کی کوشش کی تھی۔

 اس سے قبل سالک حسین نے ٹویٹ کیا تھا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔