ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ آج ہماری پارٹی کی کور کمیٹی میٹنگ ہوئی۔ ہم نے بڑی تفصیل سے صورتحال پر مشاورت کی کہ ہم نے اسلام آباد کی کال کب دینی ہے اور اس کی نوعیت کیا ہوگی۔
عمران خان نے کہا طویل مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم مئی کے آخری ہفتے میں تمام پاکستانیوں کو لانگ مارچ کی کال دے رہے ہیں۔ یہ لانگ مارچ صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کیلئے ہے۔ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے۔ بیرونی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔جو پرائم منسٹر بنا ہے اسے رائم منسٹر مانا جاتا ہے۔سارے پاکستان کو پیغام ہے کہ لوگ ابھی سے تیاریاں شروع کردیں۔ عوام کا سمندر اسلام آباد میں جمع ہوگا۔نوجوانوں سے کہتا ہوں چاند رات کو سڑکوں پر نکلنا ہے۔
ویڈیو دیکھیے!
https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-30/news-1651324094-7714.mp4