(حسن خالد) فیصل ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 55 سالہ خاتون کو قتل کردیا، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
فیصل ٹاون کے علاقے ڈی بلاک میں رفعت نامی خاتون اپنے شوہر اشفاق کے ساتھ رہائش پذیر تھی، موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے 55 سالہ رفعت بی بی جاں بحق ہوگئی۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ ڈکیتی یا پرانی دشمنی ہے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جایے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے خاتون کی لعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا.