ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سڑکوں پر نکل آئے، ویڈیو ز وائرل

سابق وزیراعظم عمران خان سڑکوں پر نکل آئے
کیپشن: Ex PM Imran Khan on road.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان اچانک سڑکوں پر نکل آئے، سابق وزیراعظم نے بغیر سیکیورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کا دورہ کیا ، شہری عمران خان کو اپنے درمیان پا کر حیران و ششدر رہ گئے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بغیر سیکیورٹی پروٹوکول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی نائن مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر مارکیٹ میں موجود شہریوں نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

شہری سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوش ہوئے، انہوں نے عمران خان کی حمایت میں نعرے لگائے اور کئی افراد نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس موقع پر عمران خان نے جی نائن مرکز میں دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے مارکیٹ کے احوال معلوم کئے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor