ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے بعد گورنر پنجاب کا اہم بیان آگیا

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے بعد گورنر پنجاب کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Umar Sarfraz Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ میں کسی غیر آئینی وزیراعلیٰ کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کی اجازت نہیں دے رہا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں بطور گورنر کسی غیر آئینی جعلی وزیراعلیٰ کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کی اجازت نہیں دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے بدمعاشی اور جعلسازی سے حلف کا ڈرامہ رچایا اب اس کا جعلی نوٹیفکیشن تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس بے دردی سے پاکستان کو زحمی کیا جا رہا ہے ہم ان کو معاف نہیں کریں گے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے، تاریخ میں سب کچھ لکھا جا رہا ہے، کون کیا کردار ادا کر رہا ہے، آج بھی سب نے دیکھ لیا کہ غیر آئینی طریقے سے بننے والے جعلی وزیرِ اعلیٰ کو کس کی سرپرستی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آج حمزہ شہباز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھایا ہے جس کے بعد وہ پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کام کرنے سے روک دیا گیا ۔اس موقع پر حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔