پی ٹی آئی اور ق لیگ کا حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے میاں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔

تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت منعقد ہوا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے مذکورہ اجلاس کو کابینہ اجلاس کا نام دیا گیا، اس موقع پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش ہے، گورنرپنجاب کےآئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف صوبے میں مزید آئینی بحران پیدا کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل ابھی زیرسماعت ہے، بحران سے بچنے کیلئے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فریق نہ بنے۔ پولیس کے ذریعے گورنرہاؤس پرچڑھائی اور قبضہ فسطائیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازع اورغیرقانونی اورغیرآئینی قرار دیا ہے،  گورنرپنجاب کے احکامات کی تشریح کیلئے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے۔

واضح رہےکہ حمزہ شہباز شریف نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ پنجاب کے 21 ویں وزیر اعلیٰ بن گئے،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے حلف لیا۔