ویب ڈیسک:گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے انتظامات ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور کہا میرا گھر ہے اس میں کسی کو گھسنے نہیں دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حلف برداری کے انتظامات ختم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ن لیگ کےغنڈوں نےگورنرہاؤس پرقبضہ کرلیاہے، یہ میرا گھر ہے اس میں کسی کو گھسنے نہیں دوں گا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ والے چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکن وزیر اعظم ہاوس پرقبضہ کر لیں، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور بد معاشی کرکے انتظامات کر رہے ہیں۔
یاد رہے گورنرپنجاب سے پوچھے بغیر حلف برداری کے انتظامات کیےگئے ، انتظامیہ نے رات گئے گورنرہاؤس کے انتظامات سنبھال لیے اور گورنرہاؤس جانے والے راستے بند کرکے 1400پولیس اہلکار تعینات کردیئے۔
خیال رہے گورنر ہاؤس میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب ہوگی ، جس میں عدالتی حکم پرحمزہ شہبازگورنرہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔