ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے حکومتی ایوان بددستور آئینی بحران کی زد میں

 پنجاب کے حکومتی ایوان بددستور آئینی بحران کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر ) پنجاب کےحکومتی ایوان بددستور آئینی بحران کی زد میں ہیں،عثمان بزدار نے کابینہ کا اجلاس تو طلب کرلیا لیکن اس اجلاس کیلئے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحالی کا بھی کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عثمان بزدار نے اپنے طور پر ہی اپنی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی بجائے پی ٹی آئی کی جانب سے دعوت دی گئی ہے ،میاں اسلم اقبال اور مراد راس نے سابق کابینہ ارکان کو مدعو کیا، عثمان بزدار کو بھی اجلاس کی صدارت کیلئے میاں اسلم اقبال نے دعوت دی۔