ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاؤس پرغنڈوں کا قبضہ، فوری رینجرز بھجوائیں،گورنرپنجا ب کاصدرسے رابطہ

گورنر ہاؤس پرغنڈوں کا قبضہ، فوری رینجرز بھجوائیں،گورنرپنجا ب کاصدرسے رابطہ
کیپشن: Arif Alvi And Umar Sarfraz Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے رابطہ کیا اور کہا کہ گورنر ہاؤس پر پنجاب پولیس کے ذریعےغنڈوں نے قبضہ کرلیا، فوری طور پر صدر مملکت رینجرز کی نفری بھجوائیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس میں سیکڑوں اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہاؤس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی، گورنرہاؤس میں ہونیوالی آج کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں۔

گورنر پنجاب نے صدر مملکت سے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی آج کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کی ہدایت کر رکھی ہے، حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج ساڑھے 11 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے جس کے بعد پنجاب میں آئینی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔