ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا

پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسپیکر  پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے سینئر  رہنما پرویز   الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے صدر اور گورنر کو بائی پاس نہیں کیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف  آج وکلا عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ پرویز الٰہی نے عدالتوں میں چھٹی کے سوال پر کہا کہ یہ ایک عدالت نہیں، اللہ کی عدالت بھی ہے۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے اپیل دائر کردی۔ اس موقع پرجسٹس (ر)شائق عثمانی  کا کہنا تھا کہ گورنر جو بات آج کررہے ہیں وہ عدالت میں کرنی چاہیے تھی ،عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوگا تو خلاف ورزی ہوگی ۔صورتحال کشیدہ ہوگی تو فوج کو مداخلت کرنا پڑے گی۔موقع تھا عدالتی فیصلے سے پہلے اپنا موقف پیش کرتے جو نہیں کیاگیا ۔پی ٹی آئی کو چاہیےتھا کہ عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرتے ،جب عدالت کا فیصلہ آگیا تو اب تسلیم نہ کرنا خلاف ورزی ہوگی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔