ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ملازمین کیلئے خوشخبری

پولیس ملازمین کیلئے خوشخبری
کیپشن: Police Uniform
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب پولیس کی 2سال بعد سنی گئی, رواں سال پنجاب پولیس کو یونیفارم کااجرا شروع  کردیا جائیگا۔چوہنگ پولیس سٹور میں متعلقہ کمپنی نے1لاکھ27 ہزارنئی وردیاں فراہم کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق رواں سال پنجاب پولیس کو یونیفارم کااجرا شروع   کردیا جائیگا۔چوہنگ پولیس سٹور میں متعلقہ کمپنی نے1لاکھ27 ہزارنئی وردیاں فراہم کردیں ہیں، متعلقہ کمپنی  پنجاب پولیس کو معاہدے کےمطابق مالی سال کےاختتام تک2لاکھ70ہزار وردیاں فراہم کرے گی۔وردیوں کی تقسیم سےقبل3افسران پرمشتمل کمیٹی انسپکشن کرے گی۔

پولیس حکام انسپکشن کمیٹی کی منظوری کےبعدتمام اضلاع میں یونیفارم کی تقسیم کاعمل مرحلہ وار شروع کیا جائےگا۔پولیس حکام کےمطابق  مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ 2سال سے یونیفارم نہیں بنوائی جاسکی تھی،آئی جی نےمتعلقہ افسران کورواں مالی سال میں ہرحال میں یونیفارم کی تیاری کاحکم دیاتھا، پنجاب پولیس کی فی وردی 2ہزار روپے میں خریدی گئی ہے۔