ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں بڑے فیصلے

CM meeting
کیپشن: CM meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ سے متعلق اجلاس،پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ ،اجلاس میں تقریباً75ارب روپے کے مزید7منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دی گئی.

 تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس جس میں  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تقریباً75ارب روپےکےمزید7منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی،کھاریاں ڈنگہ روڈ کی بحالی، تعمیرو مرمت اورمریدکے نارووال روڈ کی بحالی بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہوگی.

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گوجرانوالہ پسرور روڈ کو گوجرانوالہ ایسٹرن بائی پاس سے سیالکوٹ لاہورموٹر وے (پسرورانٹرچینج)تک دورویہ کیا جائے گا،ملتان رنگ روڈ  منصوبے کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے گا جبکہ فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پلان ،جیل روڈ پر بورڈ آف ریونیو کی اراضی کا استعمال بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا،اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے بڈنگ پراسس اورآر ایف پی کو منسوخ  اورملتان وہاڑی دورویہ سڑک کی تعمیرکےمنصوبے کی نظرثانی تجاویز کی منظوری دی گئی.

اجلاس میں گجرات جلال پور جٹاں روڈکےمنصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ سے نکال کرپی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا دورویہ سڑک پر منصوبے کی تجاویز کی منظوری،لاہور میں واٹر میٹر ز کی تنصیب کے منصوبے کی نظر ثانی شدہ تجویز  اورراولپنڈی میں 3پارکنگ پلازے بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی .
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اورمنصوبے کی ہر سٹیج کےحوالے سے ٹائم لائن مقرر کی جائے-  وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
اجلاس  کے دوران  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے6 ویں اجلاس کےفیصلوں کی توثیق کی گئی،سیکرٹری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ ڈاکٹر فرخ نوید نےاجلاس کے شرکا کو منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کےحوالے سے  بریف کیا۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سردار آصف نکئی، مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی امجد علی اعوان، ممبر پی پی پی اینڈ پلاننگ و ڈویلپمنٹ اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت۔