جنید ریاض:محکمہ خصوصی تعلیم نےٹرانسفر پالیسی2020 جاری کردی،تبادلوں پر سے پابندی سال میں ایک بار صرف گرمی کی چھٹیوں میں اٹھائی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے جاری کی گئی ٹرانسفر پالیسی 2020 کےمطابق تبادلوں سےپابندی گرمی کی چھٹیوں میں اٹھائی جائے گی،اس کے علاوہ پورا سال تبادلوں کروانے پر پابندی عائد رہے گی۔ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف تبادلوں کیلئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم سےصرف آن لائن اپلائی کرسکےگا،مینول درخواستیں کسی صورت قبول نہیں ہونگی۔ آئندہ ملازمین ٹرانسفر پالیسی 2020 کے تحت ہی تبادلے کروانے کے پابند ہونگے جس کیلئےالگ سے لاگ ان اور پاس ورڈ جاری ہوگا۔