ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک بھر میں رات گئے اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

 لاہور سمیت ملک بھر میں رات گئے اذانیں دینے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: کورونا وائرس سے نجات کے لیے لاہور سمیت ملک بھر میں رات گئے اذانیں دینے کا سلسلہ جاری، دس بجتے ہی شہر اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی شہریوں نے مساجداور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دیں۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ شہریوں نے اذان کے بعد دعامغفرت اور کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
علما کرام نے تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گھروں میں رہ کر اللہ تعالیٰ سے اس کی پناہ اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کریں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو چکا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی، 32لاکھ 32 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔میکسیکو میں مزید 161، روس میں 101برازیل،بیلجیئم میں 93آسٹریلیا اور پاناما میں 2،2 اموات, امریکا میں مزید تیرہ ہلاکتیں ،تعداد 61 ہزار 669 ہو گئی.

پاکستان میں کورونا کا وار نے چوبیس گھنٹوں میں مزید 19 انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا ،مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔ دوسری جانب مزید 717 نئے کیسز سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد 15ہزار 759 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6061 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا 2313 اور اسلام آباد میں 313 متاثر ہويے۔

سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہويے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد کورونا وائرس کے 1469 کنفرم مریض ہوگئے، پنجاب سے کورونا وائرس کے 97 نئے کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 5827 ہو گئی، کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں کل 100 اموات جبکہ لاہور میں 49 ہوچکی ہیں، پنجاب میں 1510 افراد صحت یاب ہوچکے جبکہ 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ترجمان محکمہ پر ائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 46 دنوں میں لاہور میں 1469 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں، ننکانہ میں 13، قصو ر میں 58، شیخوپورہ میں 19، راولپنڈی میں 320، جہلم میں 59، اٹک میں 19،چکوال میں 4، گوجرانوالہ میں 163، سیالکوٹ میں 118، ناروال میں 15، حافظ آباد میں 28، منڈی بہاؤالدین میں 30، ملتان میں 70، خانیوال میں 6، وہاڑی میں 49، فیصل آباد 58، چنیوٹ میں 11، ٹوبہ 7، جھنگ 38، رحیم یار خان 65، سرگودھا میں 54 ،میانوالی میں 20، خوشاب میں 14، بھکر میں10، بہاولنگر میں 12، بہاولپور میں 19، لودھراں میں 4، ڈی جی خان میں 27، مظفر گڑھ میں 23، لیہ میں 2، ساہیوال میں 2، اوکاڑہ میں 18اور پاکپتن میں 7 کنفرم مریض ہیں۔ اب تک کل 77619 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔