ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر کائنات امتیاز نےسکیچنگ اور کیلی گرافی شروع کردی

قومی کرکٹر کائنات امتیاز نےسکیچنگ اور کیلی گرافی شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں قومی ویمن کرکٹرز بھی متحرک ہیں ، قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے سکیچنگ اور کیلی گرافی میں مہارت حاصل کر لی ، کہتی ہیں انگلش ویمن کرکٹرز کا ویڈیو چیلنج قبول کیا۔
کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی ویمن ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے نئی مصروفیات تلاش کر لیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کائنات امتیاز نےسکیچنگ اور کیلی گرافی شروع کردی ۔ کائنات امتیاز کاکہناہے کہ سکیچنگ اور کیلی گرافی کا شوق والد کو دیکھ کر پیدا ہوا۔ 
‏کائنات امتیاز نے کہا کہ انگلینڈ کی ویمن کرکٹرز کی ویڈیو دیکھ کر چیلنج قبول کیا،‏ساتھی کرکٹرز نے بھی انگلینڈ کی ویمن کرکٹرز کو شاندار جواب دیاہے۔

قومی ویمن کرکٹر کا کہنا تھا کہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مقصد خود اور دوسروں کو متحرک رکھنا ہے۔انہوں نے ‏لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہ کر کام کریں اور محفوظ رہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer