بے روزگاری کی رفتار میں کمی آگئی

 بے روزگاری کی رفتار میں کمی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر لوگوں کے بے روزگار ہونے کی رفتار میں تھوڑی کمی شروع ہو گئی، حکومتوں کی طرف سے ریلیف پیکجز اور آن لائن کاروبار شروع ہونے سے متعدد ملکوں اور سیکٹرز میں روزگار دوبارہ ملنا شروع ہو گیا ہے ۔

 امریکی محکمہ لیبر کے مطابق اپرئل کے آخری ہفتے کے دوران امریکا میں 38 لاکھ 40 ہزار افراد نے بےروزگاری الاونس لینے کے لیے درخواست دی، جو پچھلے ہفتے سے تقریبا 6 لاکھ کم ہے، تاہم مجموعی طور پر 6 ہفتوں کے دوران بے روزگا ہونے والے امریکیوں کی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ تک پہنچ گئی.
اقتصادی ماہرین کے مطابق چھوٹے کاروباروں کو قرض معافی یا امداد اسی صورت میں ملے گی جب وہ بےروزگار ہونے والے ملازمین کو دوبارہ کام پر رکھنے کا سلسلہ شروع کریں گے،، جس کی وجہ سے اگلے چند ہفتوں میں بے روزگاری کم ہونے کا امکان ہے.
جبکہ امریکہ میں رٹیل اور آن لان کام کرنے والے ادروں،، کوریئر سروسز اور فارمیسی والوں کی طرف سے پہلے سے ہی نئی ہائرنگ شروع ہو چکی ہے،، ٹرک ڈرئیوروں کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے،، اس کے علاوہ جن ملکوں میں لاک ڈاون میں نرمی،، یا مخصوص کاروبا شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے،، ان ملکوں میں بھی لوگوں کو تھوڑا بہت روزگار بھی ملنا شروع ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا نےپوری دنیا کی معی‍شت کی دھجیاں اڑا دی ہیں,سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں ڈالر کم ہو گئی.

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو چکا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی، 32لاکھ 32 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔میکسیکو میں مزید 161، روس میں 101برازیل،بیلجیئم میں 93آسٹریلیا اور پاناما میں 2،2 اموات, امریکا میں مزید تیرہ ہلاکتیں ،تعداد 61 ہزار 669 ہو گئی.

پاکستان میں کورونا کا وار نے چوبیس گھنٹوں میں مزید 19 انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا ،مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔