ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے جنوری، فروری اور مارچ کے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کردی۔

ایف بی آر نے جنوری، فروری اور مارچ کے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس ادائیگی 12 مئی جبکہ گوشوارے  15مئی تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

جنوری، فروری اور مارچ کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر کردی گئی ہے۔ ایف بی آر کے سیکنڈ سیکرٹری خالد محمود نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل مارچ کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کی تاریخ 15 اپریل سے بڑھا کر 27 اپریل کردی گئی تھی۔

فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو بینک اکاؤنٹس میں ریفنڈز کی آن لائن ادائیگی کیلئے مرکزی نظام قائم کردیا ہے۔ ریفنڈز کی آن لائن ادائیگی کیلئے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو "آئرس پروفائل " اپڈیٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایف بی آر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزار آئرس پروفائل میں دیئے گئے اپنے بینک اکاؤنٹس کیساتھ اپنے بینک کا "آئی بین" بھی فراہم کریں۔ ایف بی آر خودکار نظام کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی ریفنڈز کی رقوم انکے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرے گا۔