تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ، ڈاکٹروں کو تنخواہ پوری ملے گی

تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ، ڈاکٹروں کو تنخواہ پوری ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس, پنجاب مینارٹی امپاورمنٹ پیکیج کے تحت ہائر ایجوکیشن کے سرکاری اداروں میں داخلے کیلئے اقلیتوں کی 2 فیصد نشستیں مختص کرنے کا فیصلہ ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا فنڈز میں تنخواہوں کی کٹوتی کا بھی نوٹس، تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات جاری.

وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے سرکاری اداروں میں داخلے کیلئے اقلیتوں کی 2 فیصد نشستیں مختص کرنے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2014 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی. ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2019 کی بھی اصولی منظوری دی. ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ، کمیٹی صوبائی وزراء کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات کرے گی.

کابینہ نے صوبے میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کر دی,  اجلاس میں صوبے میں سخت مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا , نئی ضمنی گرانٹس کے اجراء پر بھی پابندی عائد کی گئی. تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا.

کابینہ کی سٹینڈ نگ کمیٹی برائے قانون سازی کے ٹرمز آف ریفرنس میں ترمیم کی منظوری دی ، ترمیم کے تحت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی کو اضافی اختیارات تفویض کئے جائیں گے، محتسب پنجاب کے سروس کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع کی منظوری دی گئی.
پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل لاہور کیلئے ممبر(ٹیکنیکل)کی تقرری سے متعلقہ ضروری امور کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی. کابینہ نے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن ایکٹ 2019 اور ایکریڈیشن اتھارٹی اینڈ فریمنگ آف آلٹر نیٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن رولز 2020 کی منظوری دے دی. ملتان میں محکمہ خوراک کی پرانی عمارت میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گی، وزارتی کمیٹی اس ضمن میں حتمی سفارشات پیش کرے گی.  اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدار کا سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کی کابینہ اجلاس میں شرکت کا خیر مقدم کیا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ، کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی. انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی جاری رہے گی.

عثما ن بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے نمٹنے اور ضروری ساز و سامان کی خریداری کے لئے 25 ارب روپے کے فنڈز دیئے ہیں. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے کورونا فنڈ کیلئے کی جانے والی کٹوتی واپس ہو گی. کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو اپریل سے اضافی تنخواہ بھی ملے گی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔