نادرا دفاتر کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان

نادرا دفاتر کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا دفاتر کے چکر لگانے والوں کیلئے خوشخبری، نادرا دفاتر کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، نادرا دفاتر 4مئی سے کھول دیئے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے تناظر میں شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے، رقم لینے والوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کی انگلیوں کے نشان سخت محنت، بڑھاپے  یا  جلدی امراض کے باعث مٹ چکے ہیں،  احساس پروگرام  کے عملے کی جانب سے انہیں نادرا دفاترجانے کی ہدایت کی گئی تھی، سائلین کی بہت بڑی تعداد گزشتہ کئی روز سے امدادی رقم کیلئےانگلیوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے نادرا سنٹرز کے چکر لگارہی تھی، نادرا دفاتر کی بندش کے باعث امدادی رقم کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کاعمل بری طرح متاثر ہورہا تھا،محنت کش اور زائد العمر افراد کےانگوٹھوں کےنشانات کی تصدیق اوربیوہ خواتین کوامدادی رقم میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئےنادرا دفاتر کھولنےکا فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا دفاتر چار مئی بروز پیر سے کھول دیئے جائیں گے،ماسک پہنے بغیرسائلین نادرا دفاترمیں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

نادرا حکام کا کہنا ہےکہ رجسٹریشن کیلئےانگھوٹوں کےنشانات لینے والی مشین کوہرمرتبہ جراثیم کش محلول سے صاف کیا جائےگا، دفاتر میں جسمانی فاصلہ رکھنے کیلئے بھی مارکنگ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ نادرا نے چندروز قبل لوگوں کو بلاکر دفاتر نہیں کھولے تھے جس پر متاثرین کی طرف سے جگہ جگہ احتجاج کیا گیا تھا،لاہور میں میگا سینٹر کے باہر احتجاج کے دوران روڈ کو بلاک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنے وار تیز کر دیئے ہیں ، ملک میں کورونا وائرس نے مزید 16 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنےآنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15504 تک جا پہنچی ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام مارکیٹیں، شادی ہالز، سینما گھر  اور پارکس بند ہیں،لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer