ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کورونا پر ریسرچ اسرائیلی تنظیم کے سپرد

پنجاب میں کورونا پر ریسرچ اسرائیلی تنظیم کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پنجاب میں کورونا پر ریسرچ یہودی تنظیم کو سونپ دی گئی۔ پنجاب حکومت نے اسرائیلی تنظیم کو کورونا پر ریسرچ کے لیے تعاون فراہم کردیا ۔پرائیوٹ طور پر کی جانے والی ریسرچ کی رجسٹریشن کے لئے پنجاب حکومت سپانسر بھی کررہی ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کوروناکے مریضوں پر اب میڈیکل ریسرچ کرنے جارہی ہے اور مختلف قرنطیُہ سنٹر مریضوں سے حلف بھی لیے جارہے ہیں ۔لیکن محکمہ اسپشیلائزڈ ہیلتھ کئیر کے باوثوق زرائع نے بتایا ہے یہ ریسرچ یہودی میڈیکل سنٹر سے کرائی جارہی ہے جبکہ پرائیوٹ ڈاکٹرزکے زریعے ہونے والی ریسرچ میں حکومت سرکاری سطح پر ہر طرح کا تعاون کررہی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں پر تحقیق کے لیے یہودی تنظیم کا بھرپور ساتھ دیا جارہا ہے ۔دستاویزات کے مطابق یہودی تنظیم بیت اسرائیل ڈیوکو نیس میڈیکل سنٹر ہاورڈ ریسرچ کررہی ہے ۔اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے یہودی تنظیم کو ریسرچ میں فوقیت کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ایما پر ہونے والی ریسرچ میں میں کرونا کےمریضوں پر کلوروکین اور ہائیڈرو کسی کلورکین دوا کا تجربہ کیا جارہا ہے ۔جبکہ یہودی تنظیم کی تحقیق میں شرکت کے لیے کرونا کے مریضوں سے حلف نامہ بھی لیا جارہا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے وزیر صحت اور سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے یہودی تنظیم کی پرائیوٹ ڈاکٹرز کے زریعے ریسرچ کی اجازت دی ۔پرائیوٹ ڈاکٹرز کے زریعے ہونے والے یہود ی تنظیم کی ریسرچ پر پنجاب حکومت سپانسر کررہی ہے ۔

دوسری جانب آئی آر آئی ایس کے تازہ ترین سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کو عوام نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ عوامی سروے کے مطابق 48 فیصد لوگوں کے مطابق پنجاب حکومت اپنی حکمت عملی کے تحت لوگوں سے مسلسل رابطہ رکھنے میں تمام صوبوں میں سب سے آگے رہی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔