ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن، مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے آج بڑے ریلیف کا اعلان متوقع

لاک ڈاؤن، مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے آج بڑے ریلیف کا اعلان متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاک ڈاؤن اور مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے آج بڑے ریلیف کا اعلان متوقع، وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کی سمری پر فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  ( اوگرا) نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے فی لٹر تک کمی کرنے کی سفارش کر دی، اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم اور خزانہ کو ارسال کر دی، پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94  پیسے کمی کی سفارش کی گئی، مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی تجویز ہے، لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے 57 پیسے فی لیٹر کی کمی کی سفارش کی گئی ، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد آج وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے کمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 65 ڈالر سے 15 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے، حکومت پرانی قیمتوں پر پٹرول فروخت کرکے اربوں روپے کمال رہی ہے۔

ظہیر اقبال نے  قرار داد میں کہا ہےکہ حکومت ایک طرف سستا پٹرول خرید رہی ہے دوسری طرف ہر ماہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کررہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں شہری پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 50 روپے تک کم کی جائے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کے بعد سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے، لاک ڈاؤن سے پہلے لاہور میں تیل کی کھپت 3 ملین لیٹر روزانہ تھی جبکہ لاک ڈاؤن میں لاہور میں تیل کی کھپت اب صرف 1 ملین لٹر رہ گی۔

Sughra Afzal

Content Writer