الیکشن کمیشن،انتخابی فہرستوں میں درستگی کے لئے دی گئی مہلت ختم

الیکشن کمیشن،انتخابی فہرستوں میں درستگی کے لئے دی گئی مہلت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو گئی، الیکشن کمیشن کا قومی اور صوبائی کے حلقوں کے لیے الگ الگ ریٹرننگ افسر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹ کے اندراج ، منتقلی ووٹ اور کوائف کی درستگی کے لیے توسیع شدہ تاریخ آج ختم ہوگئی ۔ عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی صوبائی الیکشن کمشنر اور ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال اور ڈاکٹر اختر نذیر نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقے کیلئے الگ الگ ریٹرننگ افسران تعینات کئے جائیں گے اور ان کی تعیناتی 7مئی تک کر دی جائے گی۔ ریٹرنگ افسران عدلیہ سے تعینات کیے جائیں گے۔

 اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی مواد تیار کر کے 31مئی تک صوبائی دفاتر کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کیلئے 48,655 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن کی تعداد 2013 کے انتخابات کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ بڑھائی گئی ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:ووٹ کا اندراج ووٹ ڈالنے کی طرف پہلا قدم، الیکشن کمیشن کی ووٹرز سے اپیل
الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی مہلت 24 اپریل کو ختم ہوجائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ ووٹرز ضلعی الیکشن کمشنر دفتر یا قریبی ڈسپلے سنٹر میں جاکر اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔