ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں کا شہریوں کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم کرنے سے متعلق اجلاس

تاجروں کا شہریوں کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم کرنے سے متعلق اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:رمضان المبارک میں شہریوں کو سستے داموں اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کا معاملہ، چیرمین پرائس کنٹرول اور اکبری منڈی کے تاجروں کا شہریوں کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔

چیئرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان نے کہا کہ اکبری منڈی اوراوپن مارکیٹ کے اشیائے خورونوش کے تاجر سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل درآمد کریں اور سرکاری نرخنامے سے ہٹ کر بھی اللہ کی خوشنودی کیلئے روزہ داروں کو سستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کریں۔

میاں عثمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی رمضان المبارک میں دن رات کام کرے گی اور شہریوں کو گراں فروشوں سے نجات دلائیں گے، جبکہ رمضان المبارک میں تاجروں کو سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عملددرآمد کی ہدایات بھی دیں۔ اکبری منڈی میں منعقدہ اہم اجلاس میں صدر اظہر اقبال، صدر غلہ مارکیٹ حاجی اسلم سمیت دیگر تاجران نے شرکت کی۔