حضور ﷺ نے قلیل مدت میں ہرشعبہ میں انقلاب برپا کیا، محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارہ ربیع الاول جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر داتادربار میں بین الاقوامی میلادِ مصطفی ﷺ کانفرنس میں شرکت کی۔
داتا دربار میں ہونے والے میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں مصر، ترکی، تنزانیہ اور دیگر ممالک کے علماء وقراء بھی شریک ہوئے۔
محسن نقوی نےجامعہ الازہرمصرکےوائس چانسلرمحمدالنصراوراسامہ محمدحسن کاخیرمقدم کیا۔
بیرون ممالک سے آئےقراءنے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ بین الاقوامی میلاد مصطفی ؐ کانفرنس میں عاشقان رسولؐ کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بین الاقوامی میلادِ مصطفی ؐ کانفرنس سمیں ہدیہِ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا آج نبی پاک ﷺکی ولادت باسعادت کابابرکت دن ہے، نبی پاکؐ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے ختم ہو گئے۔

محسن نقوی نے کہا، آپﷺ نے قلیل مدت میں ہر شعبے میں انقلاب برپا کر دیا۔

حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر چادر پوشی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش ؒکے مزار پر حاضری دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار پرچادرپوشی کی۔ انہوں نےملک کی سلامتی، استحکام، امن اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہداء وطن کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی