ویب ڈیسک: ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد میں ہوا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔