نبی پاکؐ محسن انسانیت بن کر آئے،  آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا، زرداری  

نبی پاکؐ محسن انسانیت بن کر آئے،  آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا، زرداری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ پر پیغام میں مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محمد مصطفیﷺ کی پیروی کرتے ہوئے خلق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ 

 ذرائع کے مطابق سابق صدرکا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺ محسن انسانیت بن کر آئے، آپ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، ہمیں ایسے عناصرکی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا، ہم نبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ایسے معاشرے کیلئے کام کریں جہاں امن، صبر، برداشت کا ماحول ہو۔

  آصف علی زرداری نے کہا کہ سرور کائناتﷺ انسانیت کے علمبردار تھے، آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔

 دوسری جانب ملک بھر میں آج سرور کائنات، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا دن جشن عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

 پاک فوج کی جانب سے دن کے آغاز پر دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔