حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

Petrol Price
کیپشن: Petrol Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے اب تک کی بڑی خوشخبری، حکومت  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس تین ماہ کیلئے منجمد کرنے پر اصولی رضامندی ظاہر کی ہے جس پر حکومت پاکستان نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا, پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہوگا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت جنوری 2023 تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 50روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول پر اس وقت 37.42 روپے فی لیٹر کے لگ بھگ پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7.35 روپے فی لیٹر کے لگ بھگ ہے، اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر 10، 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بتدریج بڑھا کر50 روپے کی جائے گی۔