نواز شریف، اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنا پیمرا کو مہنگا پڑ گیا

Nawaz Sharif, Ishaq Dar
کیپشن: Nawaz Sharif, Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف  اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز  پیمرا کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف ، اسحاق ڈار سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے 2019 میں اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی تھی، مگر نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہیں،پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔

عدالت نے پیمرا کے ڈی جی آپریشنز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالت میں اپنا تفصیلی جواب جمع کرائیں، پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا۔