ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی روپیہ تگڑا ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

Dollar rate
کیپشن: Dollar rate
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور وزیر خزانہ بننے سے پاکستانی روپے کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے  جبکہ  امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار ہورہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے پر ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ، انٹر بینک کے آخری 6 کاروباری سیشنز میں اب تک امریکی ڈالر 8 روپے 46 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔