ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر حریم شاہ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

Hareem Shah
کیپشن: Hareem Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست خارج کر دی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حریم شاہ چاہے تو وطن پہنچ کر گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کو پہلے بھی تحفظ دیا تھا لیکن درخواست گزار حریم شاہ نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا، یہ وہی خاتون ہیں ناں جس نے رقم ظاہر کی اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا؟ عدالت سے کھیل کھیلنا بند کیا جائے،  ایف آئی اے کو تحقیقات سے نہیں روکا جا سکتا۔