محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاک انگلینڈ سیریز میں محمد رضوان اپنی شاندار پرفارمنس سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچ میچز ہو چکے ہیں، جن میں محمد رضوان 315 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد وہ ایک ہی سیریز میں تین سو رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔اس سے پہلے سربیا کے لیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار اننگز میں 284 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کو ک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے پاک انگلینڈ سیریز کی پانچ اننگز میں رضوان 4 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں، اور ابھی سیریز کے 2 میچز باقی ہیں، اس پہلے پاکستان سے یہ اعزاز کپتان بابر اعظم کے پاس تھا، انہوں نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف چار اننگز میں 210 رنز بنائے تھے۔

گزشتہ میچ میں بھی قومی ٹیم کی جانب سوائے رضوان کے کوئی بھی بیٹر بڑی باری کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، رضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Ansa Awais

Content Writer