ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو کلین چٹ دیدی

Shahrukh Khan
کیپشن: Shahrukh Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ  کنگ شاہ رخ خان کو بے گناہ قرار دیتے ہو ئے ان کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار کے خلاف 2017 میں فلم رئیس کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے  پرکرمنل کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

گجرات ہائیکورٹ کے فیصلے کا دفع کرتے ہو ئے سپریم کورٹ بینچ کا کہنا تھا کہ کیا سلیبرٹی ہونا شاہ رخ خان کی غلطی ہے ؟ایک سلیبرٹی کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کے عام شہری کے، ٹرین میں سفر کرنے پر کو ئی کسی کی گارنٹی نہیں لے سکتا۔

عدالتی بینچ نے شاہ رخ خان کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہو ئے کہا کہ اس بینچ کو ان معاملات پر  زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ واقعے کے 5 سال بعد  گجرات ہائیکورٹ نے بالی وڈ اسٹار کے خلاف مقدمہ رواں سال خارج کردیا تھا جس پر کانگریس لیڈر کے وکیل کی طرف سے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔