سعودی عرب میں 5 فیصد مردوں کی بیویوں کے ہاتھوں پٹائی

Arab women in veils
کیپشن: Arab Women
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سعودی عرب میں 5 فیصد مرد بیویوں کے ہاتھوں سے پٹتے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ کو گالی گلوچ اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گھریلو تشدد کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حمید الشایجی نے کہا ہے کہ انتہائی حالات میں  شوہروں کو بجلی کی تاروں سے باندھ کر مارا گیا۔ بیویوں کی طرف سے شوہروں کو انتہائی تشدد اور جسمانی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بے شمار کیسز میں شوہر پر ہاتھ اٹھانے کی نوبت نہیں آئی مگر اسے روزانہ گالم گلوچ اور تحقیر و تذلیل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے اس کی وجوہات میں شوہر اور بیوی کے درمیان عمر کا بڑا فرق اورزیادہ شادیوں کو بتایاجب شوہر بوڑھا ہوجاتا ہے اور بیوی ابھی کم عمر ہوتی ہے تو ایسے حالات میں شوہر کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بعض خواتین، شوہر پر اثر انداز ہونے کے لیے جادو ٹونے اور تعویذ گنڈوں کا سہارا لیتی ہیں۔