ویب ڈیسک: لاہور کی ٹریفک نیو یارک سے بہتر۔۔۔۔ نمیبو ویب سائٹ نے سروے جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور بری ٹریفک کے اعتبار سے 118 ویں نمبر پر ہے۔ یعنی دنیا کے 117 بڑے شہروں کی ٹریفک لاہور سے بری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شیئر کیے جانے والے سروے کے اعداوشمار کے مطابق فرانس کا شہر پیرس، سعودی عرب کا ریاض، امریکہ کا نیویارک، ترکی کا انقرہ، ہانک کانگ اور کویت سٹی ان سب شہروں سے بہتر ٹریفک لاہور کی ہے۔
رپورٹ میں سفر طے کرنے کی بنیادکو اعشاریہ مقرر کیا گیا ہے۔ اگر آپ نے لاہور شہر کے اندر کہیں بھی جانا ہے تو 25 منٹس کے اندر پہنچ جائیں گے۔ اس سروے میں کم سے کم وقت میں اپنی منزل تک شہر کے اندر پہنچنا ٹریفک انڈیکس کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اتنا ہی سفر آپ کو نیویارک میں کرنا پڑے تو 44 منٹ لگیں گے۔