ویب ڈیسک: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو انٹرنیشنل صادق وامین قراردیدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف اورمریم نواز کی درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ گرم جوش ملاقات میں چچا بھتیجی میں بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر مریم نواز نے لاڈ سے اپنے چچا کو کہا کہ آپ تو انٹرنیشنل صادق و امین ہو گئے۔
انکل اللہ تعالیٰ نے آپکو انٹرنیشنل صادق و امین بنا دیا ہے، الحمداللہ @MaryamNSharif @CMShehbaz pic.twitter.com/vSesw9gslG
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 29, 2021
جس پر مسکراتے ہوئے شہبازشریف نے بھتیجی کے سرپر پیار دیا۔ اور ماڈل ٹاؤن میں واقع مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔