ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروفیسرزکی تنخواہوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Professor salary increase
کیپشن: Professor in Class
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پروفیسرز کی تنخواہوں میں 5 برس بعد اضافہ، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں۔ پروفیسر  کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 6 لاکھ  84 ہزار  450 روپے مقرر  کی گئی ہے۔
 

تفصیلات کے مطابق فائنانس ڈویژن نے ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت سرکاری یونیورسٹیز کے پروفیسرز کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تنخواہ 4 لاکھ 93 ہزار 590 روپے اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ 3 لاکھ 56 ہزار 475 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بنیادی پے سکیل او ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد گیپ کو کم کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں پانچ برس بعد اضافہ کیا گیا ہے۔