ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں 3 کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان

Shoaib Malik, Fakhr Zaman and Shahnawaz Dhani likely to join T20 World Cup squad
کیپشن: Pakistan Cricket Team
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   نیشنل ٹی 20کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے شعیب ملک، فخر زمان اور شاہ نواز دھانی کی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان پیدا ہو گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے 17 روز پہلے منتخب اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی تبدیلیوں کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ٹی 20ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل اعظم خان، محمد حسنین اور صہیب مقصود کے ستارے گردش میں ہیں اور ان کے قومی اسکواڈ سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شعیب ملک، فخر زمان اور شاہ نواز دھانی  کی قومی اسکواڈ میں انٹری متوقع ہے۔گزشتہ روز چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے ملاقات میں کھلاڑیوں کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے کپتان بابر اعظم اور سلیکٹرز سے بھی مشاورت کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر