(قیصر کھوکھر) ایل ٹی سی اب پی ٹی سی بنے گی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔
پنجاب حکومت نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھانے کی منظوری دیدی ہے، محکمہ خزانہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی بھیجی گئی سمری منظور کر لی، کابینہ کمیٹی نے ایل ٹی سی کا نام پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی یعنی پی ٹی سی رکھنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
محکمہ خزانہ نے ایل ٹی سی کا مینڈیٹ تبدیل کرنے کا پلان مانگ لیا ہے، ایل ٹی سی اب پورے پنجاب میں بسیں چلائے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے پورے پنجاب میں بسیں چلانے کیلئے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ۔