ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کی جانب سے طلباء کیلئے 30 ہزار ماسک کا تحفہ

 چین کی جانب سے طلباء کیلئے 30 ہزار ماسک کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) چین کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کیلئے 30 ہزار ماسک کا تحفہ، وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے طلباء میں ماسک تقسیم کریں گے۔
جیانگ زی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چین کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی کو تیس ہزار ماسک فراہم کر دیے گئے ہیں۔ چین کی جانب سے ملنے ماسک پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنس پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود، ڈائریکٹر کنفیوشس پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم نے وصول کیے۔

اس موقع پر جیانگ زی یونیورسٹی سے آن لائن پروفیسر لیو و نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے اور مشکل وقت میں ہمیشہ چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ڈاکٹر نیاز احمد اختر پہلے فیز میں یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء میں ماسک تقسیم کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer