سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سی سی پی او لاہورعمر شیخ نےآئی جی پنجاب سے ڈی ایس پی رینک کے افسران کےتبادلوں کے اختیارات مانگ لیے، شہرمیں کرائم کنٹرول کے لئے اختیارات کی منتقلی کوضروری قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہورشیخ عمر نےآئی جی پنجاب سےتقرروتبادلے کےحوالےسےبڑے اختیارات مانگ لئے ہیں۔ گریڈسترہ کےڈی ایس پیزکےتقرروتبادلوں کے اختیارات کے حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی کومراسلہ ارسال کردیاہے۔ مراسلے میں جوازپیش کیاگیا ہےکہ شہرمیں کرائم روزبروزبڑھ رہاہے۔کرائم کنٹرول کے لئے افسران کے تبادلوں کا اختیارضروری ہےتاکہ شہرمیں کرائم کی شرح پرقابوپانے اورکیسزکی بہترتفتیش کے لئے بہترافسران تعینات کئے جائیں۔

سی سی پی او کی جانب سے بارہ فروری دوہزارگیارہ میں سابق آئی جی پنجاب جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ احکامات کوبھی بنیادبنایاہے، جن میں ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے اختیارات ریجنل افسران کودیے گئے ہیں۔ اس سے پہلےمختلف آئی جیزکی جانب سے ڈی ایس پیزکےتبادلوں کےدیے گئے اختیارات کی کاپیاں بھی لف کی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے معاملہ آر اینڈ ڈی برانچ کو بھجوا دیاگیا ہے تاکہ قانون کودیکھا جائے۔اس کے بعد اختیارات دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer