موٹروے زیادتی کیس میں 20 روز بعد اہم پیش رفت

موٹروے زیادتی کیس میں 20 روز بعد اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،متاثرہ خاتون بیان دینے پر راضی ہوگئی، خاتون ابتدائی بیان ٹیلیفون پر دے گی، پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی جبکہ خاتون کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہوررنگ روڈ زیادتی کیس میں 20 روز بعد اہم پیش رفت ہوئی,پولیس متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر راضی کرنے میں کامیاب ہو گئی،متاثرہ خاتون ابتدائی بیان بذریعہ ٹیلی فون دے گی، متاثرہ خاتون کا 161 کاابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کےساتھ لف ہوگا،پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی، دوران ٹرائل متاثرہ خاتون کا ’’ فرضی نام‘‘ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی,20 روز بعد مرکزی ملزم عابد ملہی اب بھی پولیس کی پہنچ سے دور ہے،مرکزی ملزم اب بھی پنجاب کی حدود میں ہے،ملزم بھکاری اور مزدور کے روپ میں ہو سکتا ہے، قبل ازیں 

 پولیس نے مرکزی ملزم عابد کے 7 مختلف خاکے تیار کئے تھے، پولیس کا کہناتھا کہ ملزم مختلف روپ دھار سکتا ہے، ملزم داڑھی، مو نچھ اور کلین شیو میں ہوسکتا ہے، خاکے تفتیشی ٹیموں کے حوالے کر دیئے۔

پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے خاکے تفتیشی ٹیموں کو بھی بجھوا دئیے تھے جبکہ ملزم کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کرلی گئی تھی۔ملزم عابد ملہی پنجاب کے علاوہ صوبہ سندھ اور کے پی کے علاقوں میں بھی آتا جاتا رہا ہے، ٹریول ہسٹری کے مطابق ملزم عابد ملہی جام شورو، بونیر اور ہنگو میں بھی قیام کرتا رہا ہے۔

واضح رہےکہ  9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیاتھا،اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹرے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer